Role of Shifa School of Computing for Industry-Academia Linkage
February 16, 2022
A Thought-Provoking Talk on “Islamic Monotheism as the Foundation of Islamic Psychology”
June 15, 2022

تعلیم  و صنعت کے دو طرفہ تعلق میں شفاء  سکول آف کمپیوٹنگ کا کردار

شفا تعمیر ملت یونیورسٹی نے پچھلی دہائی میں طب، فارمیسی،نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شفاء  سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو اپنے ادارہ کے لیے اثاثہ سمجھا جاتا ہے اور وہ صنعت اورتعلیمی  میدان میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ  کرتے ہیں۔ اس شاندار کامیابی کو جاری رکھنے کے لیےیونیورسٹی نے کمپیوٹر سائنس (CS) میں بھی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے “شفا سکول آف کمپیوٹنگ (SSC)” کا آغاز کیا ہے۔

شعبہ کمپیوٹر  ساینس میں معروف ماہر تعلیم اور محقق ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر افضل   نے حال ہی میں شفا سکول آف کمپیوٹنگ میں بطور ڈائریکٹر اپنا عہدہ  سنبھالا ہے ۔ انہوں نے 10 فروری 2022 کو منعقدہ ایک تقریب میں بین الاقوامی اور قومی CS اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا ۔ جنوبی کوریا سے مسٹر اینڈریو کو، چیف گلوبل بزنس آپریشن، بٹنائن کمپنی لمیٹڈ، تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وہ ایک خصوصی ڈیٹا بیس کمپنی چلا رہے ہیں اور پاکستان میں ایک نیا دفتر شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ لہٰذا، جڑواں شہروں سے کمپیوٹر سائنس کی تمام سینئر انتظامیہ کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تاکہ اکیڈمیہ اور صنعت کا ربط قائم کیا جا سکے۔

اس تقریب میں کنسلٹنٹ  بیٹنین  کمپنی  لمیٹڈ ، ڈین   اور سربراہ شعبہ کمپیوٹر ،  کسٹ یونیورسٹی اسلام آباد،  ڈین   اور سربراہ شعبہ کمپیوٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈین  پی اے ایف، آیی اے ایس ٹی ، ہر ی پور ،ڈین ایئر یونیورسٹی, ڈین رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی, ڈائریکٹر کیمپس ، ڈائریکٹر (QEC)، سربراہ شعبہ کمپیوٹر, سکول آف کمپیوٹنگ، فاست نیوسیس، اسلام آباد، سربراہ شعبہ کمپیوٹر ،  بین الاقوامی اسلامی یونیو رسٹی اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک  اور سربراہ شعبہ کمپیوٹر ، BIIT، سربراہ شعبہ کمپیوٹر ، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، ڈین وسربراہ شعبہ کمپیوٹر ، نمل اسلام آباد، چیئرمین، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد، سربراہ شعبہ کمپیوٹر ، فاؤنڈیشن یونیورسٹی، اسلام آباد، سربراہ شعبہ کمپیوٹر  اور  ڈی بی ایکسپرٹ  ، نمل یونیورسٹی میانوالی اور سربراہ شعبہ کمپیوٹر، نسٹ   کے ساتھ ساتھ   فیکلٹی شفا سکول آف کمپیوٹنگ  کو مدعو کیا گیا ۔

تقریب میں تین طرح کی سرگرمیاں انجام پایں ۔ اول، بٹنائن کمپنی  لمیٹڈ اور شفا سکول آف کمپیوٹنگ کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ،جس میں مستقبل میں ڈیٹا بیس کے شعبے میں مضبوط تعاون قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ دوم، طلباء کے ساتھ بحث کا سیشن جس میں  مسٹر اینڈریو اور مسٹر ابرار نے کمپیوٹر سائنس کے طلباء کو رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے صنعت کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں بھی طلباء کے لیے اپنی تکنیکی رہنمائی کی دستیابی کی  یقین دہانی کرایی۔سویم ،جڑواں شہروں کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ایک سیشن جس میں مسٹر اینڈریو نے اپنا پروڈکٹ گرافائزر یعنی پوسٹگریس ایس کیو ایل میں لاگو گراف پر مبنی ڈیٹا بیس سسٹم پیش کیا ۔ اس سیمینار نے شفا سکول آف کمپیوٹنگ کی طرف سے فراہم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے Bitnine اور مقامی تعلیمی اداروں کے درمیان مستقبل میں تعاون کے لیے بہت سے راستے کھولے ہیں۔  

پروفیسر ڈاکٹر تنویر افضل نے مہمانوں کو شفا سکول آف کمپیوٹنگ کے وژن  یعنی جدید ترین آئی ٹی افراد تیار کرنا جو قومی اور بین الاقوامی صنعت کی بہترین مہارت کے ساتھ خدمت کر سکیں ،کے بارے میں آگاہ کیا ۔ تمام ڈینز اور ایچ او ڈیز نے شفا سکول آف کمپیوٹنگ کے قیا م کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور پاکستان میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے  بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرایی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف  اور شاندارظہرانہ بھی دیا  گیا۔

بٹنائن کمپنی لمیٹڈ اور شفا سکول آف کمپیوٹنگ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط کی تقریب

اینڈریو کو کے ساتھ جڑواں شہروں کے ڈینز اور شعبہ کمپیوٹر ساینسز کے سربراہان

اینڈریو کو، طلباء کو یہ بتاتے ہوئے کہ وہ آئی ٹی کے کامیاب پیشہ ور کیسے بن سکتے ہیں

ڈائریکٹر شفا سکول آف کمپیوٹنگ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر افضل  جناب اینڈریوکو، کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر شفا سکول، پروفیسر ڈاکٹر تنویر افضل جناب ابرار احمد کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔

مسٹر اینڈریو کو کے ساتھ ڈینز اور ایچ او ڈیز کے پینل کے درمیاں تبادلہ خیال۔

Comments are closed.